پی ایس او کا جہاز 30ہزار میٹرک ٹن تیل لیکر کراچی بندرگاہ پر پہنچ گیا

پیر 15 جون 2015 15:54

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جون۔2015ء) 30ہزار میٹرک ٹن تیل لے کر پاکستان اسٹیٹ آئل کا جہاز کراچی بندرگاہ پہنچ گیا ہے جس کے بعد پی ایس او کے ذخائر ایک لاکھ میٹرک ٹن تک پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

اس وقت جبکہ پٹرول کے بحران کی خبریں گردش میں ہیں، پی ایس او کا جہاز تیس ہزار میٹرک ٹن تیل لیکر بندرگاہ پر لنگر انداز ہو گیا۔ اس جہاز کی آمد کے بعد پی ایس او کے ذخائر ایک لاکھ میٹرک ٹن تک پہنچ گئے ہیں۔آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے پاس بیالیس ہزار میٹرک ٹن تیل کے ذخائر موجود ہیں۔ اپر پنجاب اور کے پی کے میں تیل کے بحران کی وجہ آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کا بروقت تیل درآمد نہ کرنا ہے۔

متعلقہ عنوان :