انگلش ٹی ٹوئنٹی، تصادم کے نتیجے میں کھلاڑی ہسپتال میں
تازہ ترین : 1

انگلش ٹی ٹوئنٹی، تصادم کے نتیجے میں کھلاڑی ہسپتال میں

ارنڈیل(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جون۔2015ء) انگلش کاوٴنٹی میں ٹی ٹوئنٹی میچ کے دوران دو کھلاڑی تصادم کے نیجے میں شدید زخمی ہو کر ہسپتال پہنچ گئے۔انگلینڈ میں جاری ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ نیٹ ویسٹ بلاسٹ اتوار کو سرے اور سسیکس کے درمیان جنوبی انگلینڈ میں ارنڈیل کاسل کرکٹ کلب میں کھیلا گیا میچ اس حادثے کے بعد منسوخ کردیا گیا۔سسیکس کی اننگ کے دوران موئس ہینرکس اور رورے برنس ایک کیچ پکڑنے کی کوشش میں ایک دوسرے سے ٹکرا کر بری طرح زخمی ہو گئے۔

وقت اشاعت : 15/06/2015 - 15:53:02

اپنی رائے کا اظہار کریں