جنوبی کوریا، میرس وائرس کے خوف سے بند اسکول کھول دیے گئے

پیر 15 جون 2015 15:51

سیول(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جون۔2015ء )جنوبی کوریا میں میرس وائرس کے پھیلاوٴ کے خوف سے بند ہزاروں سکول دوبارہ کھول دیے گئے۔عالمی میڈیا کے مطابق جنوبی کوریا میں حکام کاکہنا ہے کہ میرس وائرس کے پھیلاوٴ کے خوف سے بند ہزاروں سکول دوبارہ کھول دےئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

گزشتہ چار ہفتوں سے جنوبی کوریا میں مڈل ایسٹرن ریسپیریٹری سنڈروم (MERS) کا سبب بننے والے وائرس کے پھیلاوٴ میں کمی کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔ جنوبی کوریا میں مرس وائرس کے مزید5 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ یہ بات اہم ہے کہ جنوبی کوریا میں اس وائرس کی وجہ سے ہلاک شدگان کی تعداد اب تک 16 ہو چکی ہے جب کہ وائرس سے متاثر مریضوں کی مجموعی تعداد 150 بتائی جا رہی ہے۔