برما میں نہتے مسلمانوں کا قتل عام سوچی سمجھی سازش کے تحت کیا جا رہا ہے‘شاہ بانو ظفر

پیر 15 جون 2015 14:50

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جون۔2015ء) جموں وکشمیر وویمن ایسوسی ایشن کی چیئرپرسن محترمہ شاہ بانو ظفر نے کہا ہے کہ برما میں نہتے مسلمانوں کا قتل عام سوچی سمجھی سازش کے تحت کیا جا رہا ہے ۔ برما کے مسلمانوں کا خون رائیگا ں نہیں جائے گا یہود و ہنود مسلمانوں کیخلاف سازشوں میں مصروف ہیں برما کے مظلوم مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے مظالم پر عالم اسلام کی پراسرار خاموشی لمحہ فکریہ سے کم نہیں مظلوموں کی حمایت انسانی اور اسلامی فریضہ ہے او آئی سی مظلوموں کی حمایت کیلئے اقدامات اٹھائے ان خیالات کااظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ یہودی لابی ایک سازش کے تحت مسلمانوں کا قتل عام کر رہی ہے جو کہ مسلمانوں کیلئے ایک عالمی سازش ہے بت مد مسلمانوں کو صفحہ ہستی سے مٹانے کی کوششوں میں ہیں مسلمانوں کو ڈٹ کر نا ہو گا انہوں نے کہا کہ آج عالمی انسانی حقوق کی تنظمیں خاموش تماشائی بن کر مسلمانوں کا قتل عام دیکھ رہی ہیں آج وقت ہے مسلمانوں کو ایک پلیٹ فارم پر متحدو منظم ہو کر یہود و ہنود کی سازشوں کو ناکام بنانا ہو گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عالمی برادری برماکے مسلمانوں کے قتل عام کا فوری نوٹس لے اور اسرائیل کی سازشوں کو ناکام بنا کر برما کے مسلمانوں کواس جارحیت اور بربریت سے نجات دلانے میں اپنا کردار ادا کریں ۔

متعلقہ عنوان :