اسرائیل کی زیرحراست اطالوی خاتون نے بھوک ہڑتال کی دھمکی دیدی

پیر 15 جون 2015 14:44

نابلس (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جون۔2015ء) اسرائیلی پولیس کے ہاتھوں گزشتہ جمعہ حراست میں لی گئی اطالوی خاتون سماجی کارکن سامنتھا کومیزولی نے بھوک ہڑتال کی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسے فلسطین سے بے دخلی کا فیصلہ کسی صورت میں قبول نہیں ہوگا۔

(جاری ہے)

اسرائیل کے بن گوریون ہوائی اڈے کے حراستی مرکز میں موجود اطالوی خاتون کا تازہ بیان سامنے آیا ہے جس میں اس نے کہا ہے کہ اگراسے رہا نہ کیا گیا یا فلسطین سے بے دخلی کے بدلے اسے رہا کرنے کی کوشش کی گئی تو وہ بھوک ہڑتال کردیں گے اور فلسطین سے بے دخلی کا فیصلہ قبول نہیں کریں گی۔

انسانی حقوق کی تنظیم مرکزاحرار نے بتایا ہے کہ اطالوی خاتون سماجی کارکن نے فلسطین سے بے دخلی کی اسرائیلی تجویز مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کے ساتھ ناروا سلوک جاری رہا تو بھوک ہڑتال کردونگی ۔

متعلقہ عنوان :