سوپور میں بھارتی ایجنٹو ں نے ایک اور آزادی پسندکو شہید کردیا
تازہ ترین : 1

سوپور میں بھارتی ایجنٹو ں نے ایک اور آزادی پسندکو شہید کردیا

سرینگر ۔ 15 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جون۔2015ء) مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے مسلح ایجنٹوں نے کل سوپور قصبے میں ایک اور آزادی پسند کارکن کو شہید کردیا۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق مسلح افراد نے حریت پسند کارکن اعجاز احمد ریشی کو قصبے کے منڈجی علاقے میں گولی مارکر شہید کردیا۔ یہ گزشتہ تین ہفتوں کے دوران سوپور قصبے میں اس طرح کا چھٹا واقعہ ہے۔ دریں اثناء معصوم شہریوں کے قتل کیخلاف ضلع بارہمولہ میں احتجاجی ہڑتال جاری ہے جبکہ سوپور میں مسلسل تیسرے روز بھی مکمل ہڑتال ہے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 15/06/2015 - 14:32:15

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں