حضرت لعل شہباز قلندر ادبی کانفرنس کل اکادمی ادبیات اسلام آباد میں ہوگی
تازہ ترین : 1

حضرت لعل شہباز قلندر ادبی کانفرنس کل اکادمی ادبیات اسلام آباد میں ہوگی

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جون۔2015ء) سندھ کے معروف صوفی بزرگ حضرت لعل شہباز قلندر ادبی کانفرنس کل ( منگل ) کو اسلام آباد میں منعقد ہوگی ۔ شاہ عبدالطیف کلچرل اینڈ سوشل ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل زاہد حسین جتوئی نے اعلان کیا ہے کہ عظیم روحانی پیشوا حضرت مخدوم شیخ محمد عثمان المروندی المعروف حضرت لعل شہباز قلندر کی یاد میں حضرت لعل شہباز قلندر ادبی کانفرنس منگل 16 جون کو تین بجے اکادمی ادبیات پاکستان آڈیٹوریم میں ہو گی ۔ پی پی پی کی سینیٹر سسی پلیجو مہمان خصوصی ہوں گی ۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 15/06/2015 - 14:23:57

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں