پوری قوم سمیت کشمیری بھی پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں‘زبیر احمد راجہ ایڈووکیٹ

پیر 15 جون 2015 14:09

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جون۔2015ء) مسلم لیگ ن کے راہنماء و ممبر بار کونسل زبیر احمد راجہ ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ آپریشن ضرب عضب کو ایک سال مکمل ہو گیا ہے، پاک فوج نے ملک میں دہشت گردی کے خاتمے کے لیے آپریشن ضرب عضب کو بہادری اور جرات سے جاری رکھا جس پر پوری قوم کو اپنی پاک فوج پر فخر ہے دہشت گردی کے خاتمے اور جنگ کے دوران شہید ہونے والوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں ، ملک میں دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک پوری قوم سمیت کشمیری بھی پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔ زبیر احمد راجہ ایڈووکیٹ نے کہا کہ پاکستان کی ترقی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ دہشت گردی ہے ملک میں امن قائم رکھنے کے لیے دہشت گردوں کا خاتمہ بہت ضروری ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاک فوج نے جس بہادری اور جرات کے ساتھ ضرب عضب آپریشن جاری رکھاہے وہ قابل تحسین ہے ۔انہوں نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب میں شہید ہونے والوں کو پوری قوم خراج عقیدت پیش کرتی ہے اور ان کے لواحقین کو سلام پیش کرتے ہیں کہ جنہوں نے اپنے عظیم سپوتوں کو ملک کے دفاع پر قربان کر دیا ۔

زبیر احمد راجہ ایڈووکیٹ نے کہا کہ پاک فوج اس وقت پوری دنیا کی بہادر فوج ہے اور جذبہ شہادت سے سرشار ہے اگر بھارت نے کبھی کوئی ایسی غلطی کی تو بھارت کو صفہ ہستی سے مٹا دئینگے ۔

متعلقہ عنوان :