میرپور کوپیپلزپارٹی کا گڑھ بنائینگے میرپور کے ہر گھر اور ہر گلی میں پیپلزپارٹی کا جھنڈا لہرا ئے گا ‘چوہدری وقاص اشرف

پیر 15 جون 2015 14:04

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جون۔2015ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے نوجوان رہنما چوہدری وقاص اشرف ایڈووکیٹ نے کہا کہ میرپور کوپیپلزپارٹی کا گڑھ بنائینگے میرپور کے ہر گھر اور ہر گلی میں پیپلزپارٹی کا جھنڈا لہرا ئے گا شہید ذوالفقار علی بھٹو ،محترمہ شہید بی بی رانی کے ویژن کیمطابق عوام کے فلاح و بہبود کے لیے کام جاری رکھیں گے ۔میرپور میں پیپلزپارٹی کو مضبوط بنانے کے لیے تمام کارکنان کو متحد ہو کر کام کرنا ہوگا ۔

پی ایس ایف ،پی وائی او اور پیپلزپارٹی کے جانثار کارکنان ہمارے دست بازو ہیں میرپور کے لوگوں سے کیے گئے وعدے قائدین کی سر پرستی میں پورے ہونا شروع ہو گئے ہیں آئندہ جنرل الیکشن میں پیپلزپارٹی کارکردگی کی بنیاد پر دوبارہ آزادکشمیر میں حکومت بنائے گی شریک چیئرمین آصف علی زرداری چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ،محترمہ فریال تالپور ،وزیراعظم چوہدری عبدالمجید نے چوہدری محمد اشرف پر جس اعتمااد کا اظہار کیا ہے وہ ہمارے لیے سب سے زیادہ عز ت کی بات ہے ہمارا اوڑھنا ،بچھونا پیپلزپارٹی کے ساتھ ہے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے نانگی ہاؤس میں ملنے والے مختلف عوامی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔چوہدری وقاص اشرف ایڈووکیٹ نے کہا کہ ہمار ے دروازے ہر خاص و عام کے لیے چوبیس گھنٹے کھلے ہیں عوامی مسائل کے حل کے لیے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کرینگے ۔انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی مرکزی قیادت نے ضمنی الیکشن میں جو وعدے کیے تھے وہ پورے ہو رہے ہیں،چوہدری وقاص اشرف ایڈووکیٹ نے کہا کہ میرپور کے سرکاری اداروں میں میرپور کے لوگ تعینات ہونگے ۔انہوں نے کہا کہ پڑھے لکھے نوجوان فکر نہ کریں ان کو روزگار ملے گا نوکریاں دی جائینگی پیپلزپارٹی کی قیادت نے جو وعدے کیے وہ پورے ہونگے ۔