پاکستان اورسری لنکا کے مابین کھیلے گئے ٹیسٹ میچوں میں سنگاکارا کامیاب ترین بلے باز رہے

پیر 15 جون 2015 14:04

پاکستان اورسری لنکا کے مابین کھیلے گئے ٹیسٹ میچوں میں سنگاکارا کامیاب ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جون۔2015ء) پاکستان اورسری لنکاکی ٹیموں کے مابین کھیلے گئے ٹیسٹ میچوں میں سب سے زیادہ رنزسری لنکاکے سنگاکارانے بنائے انہوں نے 21 میچوں کی 41اننگزمیں80.25کی اوسط سے2809رنزبنائے۔جن میں10سنچریاں اور11نصف سنچریاں شامل ہیں انکازیادہ سے زیادہ انفرادی سکور 230 رنز ہے۔ دوسرے نمبرپرپاکستان کے یونس خان نے26میچوں کی43اننگزمیں50.47کی اوسط سے2019رنزبنائے۔

جن میں7سنچریاں اور6نصف سنچریاں شامل ہیں انکازیادہ سے زیادہ انفرادی سکور313رنزہے۔تیسرے نمبرپرسری لنکاکے جیاوردھنے نے 29 میچوں کی 55 اننگز میں 32.44 کی اوسط سے 1687 رنز بنائے۔ جن میں2 سنچریاں اور10نصف سنچریاں شامل ہیں انکازیادہ سے زیادہ انفرادی سکور240رنزہے۔چوتھے نمبر پر پاکستان کے انضمام الحق نے 20 میچوں کی 31 اننگز میں 59.96کی اوسط سے1559رنزبنائے۔

(جاری ہے)

جن میں5سنچریاں اور7نصف سنچریاں شامل ہیں انکازیادہ سے زیادہ انفرادی سکور200رنزناٹ آوٴٹ ہے۔پانچویں نمبرپرسری لنکاکے سنتھ جے سوریانے17میچوں کی30اننگزمیں51.37کی اوسط سے1490رنزبنائے۔جن میں4سنچریاں اور6نصف سنچریاں شامل ہیں انکازیادہ سے زیادہ انفرادی سکور253رنزہے۔چھٹے نمبرپرسری لنکاکے ارونداڈی سلوانے 21 میچوں کی 38 اننگز میں 42.14 کی اوسط سے1475رنزبنائے۔

جن میں8سنچریاں اورایک نصف سنچری شامل ہے انکازیادہ سے زیادہ انفرادی سکور168رنزہے۔ساتویں نمبرپرسری لنکاکے ارجناراناٹنگانے22میچوں کی39اننگزمیں33.61کی اوسط سے1210رنزبنائے۔جن میں ایک سنچری اور9نصف سنچریاں شامل ہیں انکازیادہ سے زیادہ انفرادی سکور135رنزناٹ آوٴٹ ہے۔آٹھویں نمبرپرسری لنکاکے سماراویرا نے 13 میچوں کی23اننگزمیں49.76کی اوسط سے1045رنزبنائے۔

جن میں3سنچریاں اور4نصف سنچریاں شامل ہیں انکازیادہ سے زیادہ انفرادی سکور 231 رنز ہے۔ نویں نمبر پرسری لنکاکے اینجلوڈیوس میتھیوز نے 14 میچوں کی 25 اننگز میں61.47کی اوسط سے1040رنزبنائے۔جن میں ایک سنچری اور6نصف سنچریاں شامل ہیں انکازیادہ سے زیادہ انفرادی سکور157رنزناٹ آوٴٹ ہے۔ دسویں نمبرپرپاکستان کے مصباح الحق نے 15 میچوں کی 23 اننگز میں 46.35 کی اوسط سے927رنزبنائے۔جن میں ایک سنچری اور7نصف سنچریاں شامل ہیں انکازیادہ سے زیادہ انفرادی سکور135رنزہے۔

متعلقہ عنوان :