سابق پاکستانی آف سپنر ثقلین مشتاق بھارتی کپتان ایم ایس دھونی کی دوستی کا دم بھرنے لگے

پیر 15 جون 2015 14:03

سابق پاکستانی آف سپنر ثقلین مشتاق بھارتی کپتان ایم ایس دھونی کی دوستی ..

لیسٹر (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار15جون۔2015ء) سابق پاکستانی آف اسپنر ثقلین مشتاق بھارتی کپتان مہند ر سنگھ دھونی کی دوستی کا دم بھرنے لگے ۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر ایک فوٹو جاری کرتے ہوئے بتایا کہ ایم ایس دھونی ان کے قریبی دوست ہیں جبکہ وسیم اکرم کے بارے میں بھی ان کے یہی خیالات تھے ۔ واضح رہے کہ ثقلین مشتاق ان دنوں کوچنگ کے شعبے سے وابستہ ہیں ۔

(جاری ہے)