حکمرانوں نے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کر کے ماہ رمضان سے پہلے مہنگائی بم گرا دیا ‘ انجینئر یاسر گیلانی

پیر 15 جون 2015 14:02

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جون۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف لاہور کے سینئر رہنما انجینئر یاسر گیلانی نے کہا ہے کہ حکمرانوں نے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کر کے ماہ رمضان سے پہلے مہنگائی بم گرا دیا ہے، ایک طرف پنجاب حکومت رمضان پیکج کے نام پر اشتہاری مہم پر کروڑوں روپے ضائع کر رہی ہے اور دوسری طرف بجلی کے قیمتوں میں اضافہ عوام کش اقدام ہے کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پنجاب کے حکمران نے رمضان بازاروں کے نام پر لوٹ مار مچا رکھی ہے ان بازاروں میں ناقص اشیاء خورد نوش سبزیاں اور پھل خریدنے پر مجبور ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا ہے کہ پنجاب کے بجٹ میں ٹیکسوں کی برمار سے صوبے کے عوام مایوسی کی حالت میں ہیں پنجاب میں پہلے ہی خود کشیوں میں خطرناک حد تک اضافہ ہو گیا ہے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن قوم کے سامنے بے نقاب ہو چکی ہے عوام حکمرانوں کو مزید برداشت کرنے کو تیار نہیں۔

متعلقہ عنوان :