چوہدری عبدالحمید ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ آفیسر زراعت فیصل آباد تعینات

پیر 15 جون 2015 13:54

فیصل آباد ۔15 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جون۔2015ء) سیکرٹری زراعت حکومت پنجاب کے احکامات کی روشنی میں چوہدری عبدالحمید نے بطور ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ آفیسر زراعت فیصل آباداپنے عہدہ کا چارج سنبھال کر کام شروع کردیا ہے جبکہ ان کے پیشرو ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ آفیسر زراعت فیصل آباد ڈاکٹر اشتیاق حسن کو گوجرانوالہ تبدیل کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے عہدہ کا چارج سنبھالنے کے بعد ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ آفیسر زراعت فیصل آبادچوہدری عبدالحمید نے سٹاف سے میٹنگ کے دوران ضلع فیصل آباد میں زرعی ترقی کے لیے حکومتی پالیسیوں واقدامات پر ان کے روح عین کے مطابق عملد رآمد کرنے کی تاکید کی اور کہا کہ کاشتکاروں کی رہنمائی و آگاہی کے لیے نئے عزم وجذبہ کے ساتھ فیلڈ میں متحرک رہاجائے تاکہ زرعی ترقی کے ضمن میں مقرر کردہ اہداف حاصل کئے جاسکیں۔

متعلقہ عنوان :