کاشتکار پانی کے استعمال میں بہتر حکمت عملی اپنائیں، زرعی ماہرین

پیر 15 جون 2015 13:53

فیصل آباد ۔15 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جون۔2015ء) جامعہ زرعیہ فیصل آباد کے زرعی ماہرین نے کہا ہے کہ پانی زرعی اجناس کی کاشت اور بمپر کراپ کے حصول میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے لیکن اس وقت پوری دنیا کو پانی کی کمی کا سامنا ہے جس سے فصلوں کی پیداوار پر انتہائی برے اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔ اس لیے کاشتکاروں کو چاہئے کہ وہ پانی کے استعمال میں بہتر حکمت عملی اپنائیں ۔

(جاری ہے)

ایک ملاقات کے دوران مذکورہ ماہرین زراعت نے کہا کہ کاشتکاروں کو چاہئے کہ وہ کم خرچ میں زیادہ پیداوار لینے کیلئے اچھی طرح زمین کو ہموار کریں اور کم پانی سے تیار ہونے والی اقسام کاانتخاب کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ کاشتکار جڑی بوٹیوں سے فصل کو صاف رکھیں تاکہ پانی کا زیادہ حصہ فصل کو مل سکے ۔ انہوں نے پانی کے موٴثر استعمال کیلئے گاؤں گاؤں میں تربیتی پروگرامز کے انعقاد کی ضرورت پر بھی زور دیا ۔

متعلقہ عنوان :