بر وقت علاج کر کے جانوروں میں منہ کھر کی بیماری پر قابوپایا جا سکتاہے،ترجمان محکمہ ..
تازہ ترین : 1

بر وقت علاج کر کے جانوروں میں منہ کھر کی بیماری پر قابوپایا جا سکتاہے،ترجمان محکمہ لائیو سٹاک

فیصل آباد ۔15 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جون۔2015ء) محکمہ لائیو سٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ فیصل آباد ڈویژن کے ترجمان نے کہا ہے کہ منہ کھرکی بیماری اگرچہ جانوروں اور مویشیوں کو بہت حد تک جسمانی نقصان پہنچانے کا موجب بن سکتی ہے تاہم بروقت علاج کر کے جانوروں میں منہ کھر کی بیماری پر قابو پایا جا سکتا ہے ۔ ایک ملاقات کے دوران محکمہ کے ترجمان نے بتایا کہ منہ کھرجانوروں کی ایک متعدی بیماری ہے جس کا وائرس منہ، معدہ اور کھروں کے درمیان حملہ کر تا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ بھینسوں اور گائیوں میں زبان ، تالو ، مسوڑھوں اور کھریوں کے درمیان چھالے بن جاتے ہیں اسی طرح بھیڑ بکریوں کے منہ میں سرخ دھبے نمو دار ہونا شروع ہو جاتے ہیں اور رالیں بھی بہنے لگتی ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ اس بیمار ی کی وجہ سے جانور خوراک کھانا بند کر دیتے ہیں اور انہیں تیز بخار ہونے کے علاوہ ان میں دودھ کی کمی بھی واقع ہوجاتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ محکمہ لائیوسٹاک کے پاس منہ کھر کی بیماری سے بچاؤ کیلئے حفاظتی ٹیکے موجود ہیں لہٰذا مویشی پال حضرات اور کاشتکار اپنے جانوروں و مویشیوں میں منہ کھر کی علامات ظاہر ہوتے ہی قریبی ویٹرنری ہسپتال یا ڈسپنسری سے رابطہ کر یں تاکہ جانوروں کو کسی قسم کی پیچیدگی سے بچایا جا سکے۔

وقت اشاعت : 15/06/2015 - 13:52:09

اپنی رائے کا اظہار کریں