برطانیہ کے عام انتخابات میں کنزرویٹو پارٹی کی کامیابی کے بعد گھروں کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ

پیر 15 جون 2015 13:46

برطانیہ کے عام انتخابات میں کنزرویٹو پارٹی کی کامیابی کے بعد گھروں ..

لندن ۔15جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جون۔2015ء) برطانیہ کے عام انتخابات میں وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون کی جماعت کنزرویٹو پارٹی کی نمایاں کامیابی کے بعد گھروں کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ ہوگیا۔

(جاری ہے)

آن لائن ادارے رائٹ موو کی طرف سے جاری رپورٹ کے مطابق برطانیہ میں گزشتہ ایک ماہ کے دوران گھر کی اوسط قیمت 3فیصد اضافے کے ساتھ 2لاکھ 94ہزار350 پاؤنڈ تک پہنچ گئی۔ دارالحکومت لندن میں مکانات کی قیمتوں میں سب سے زیادہ 6فیصد اضافہ ہوا۔ رپورٹ کے مطابق کنزوویٹو پارٹی کی غیر متوقع کامیابی کے بعد ملک بھر میں مکانات کے خریداروں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آیا تاہم مالکان اس کے باوجود مکانات فروخت کرنے سے گریزاں ہیں۔

متعلقہ عنوان :