یونان کے مالیاتی بحران پر مذاکرات میں ناکامی کے بعد یورو کی قدر میں کمی

پیر 15 جون 2015 13:46

ٹوکیو ۔15جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جون۔2015ء) یونان کے مالیاتی بحران پر مذاکرات کی ناکامی کے بعد جاپانی کرنسی ین کے مقابلے میں یورو کی قدر کم ہوگئی اور یونان کے یورو زون سے اخراج کا خطرہ بڑھ گیا۔ ٹوکیو میں پیر کی صبح یورو کی قدر کم ہو کر 138.50ین اور 1.1213ڈالر رہ گئی۔ اس کے مقابلہ میں ایک ڈالر 123.37ین سے بڑھ کر 123.52ین کا ہوگیا۔

(جاری ہے)

اقتصادی ماہرین نے یورو کی قدر میں کمی کو عارضی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سرمایا کار یونان کے اقتصادی بحران کے معاملہ میں دیکھو اور انتظار کرو کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں تاہم انہوں نے تسلیم کیا کہ یونان کے مالیاتی بحران پر سرمایہ کاروں کی تشویش میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے ۔

واضح رہے کہ یونانی حکام اور یونان کو قرضے فراہم کرنے والے ممالک کے نمائندوں کے درمیان مذاکرات اتوار کو شروع ہونے کے صرف ایک گھنٹہ بعد بغیر کسی نتیجہ کے ختم ہوگئے تھے ۔

متعلقہ عنوان :