روس اور ترکی کے صدورکی ملاقات باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

پیر 15 جون 2015 13:45

باکو۔ 15 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جون۔2015ء) روس کے صدر ولادیمیر پوٹن اور ترکی کے صدر رجب طیب اردوان کی ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور سمیت شام ‘ آذر بائیجان اور ترکمانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

ذرائع ابلاغ کے مطابق یورپی یونین کے رکن ممالک کی گیمز کی افتتاحی تقریب کے موقع پر باکو میں ہونے والی ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ باہمی امور سمیت شام کے مسائل ‘ توانائی کے میدان میں باہمی تعاون پر غور کیا۔

دونوں صدور نے آذر بائیجان اور ترکمانستان میں فتح اللہ گو لن سے وابستہ جماعت کے اسکولوں کو بند کرنے کا مطالبہ بھی کیا اس موقع پر ترکی کے وزیر توانائی اور قدرتی وسائل اور وزیر خارجہ جبکہ روس کی جانب سے بھی کئی اہم وزراء موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :