کم گو اور شرمیلی ہوں ، شردھا کپور

پیر 15 جون 2015 13:40

کم گو اور شرمیلی ہوں ، شردھا کپور

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جون۔2015ء) بالی وڈ اداکارہ شردھا کپور نے کہاہے کہ میں کم گو اور شرمیلی ہوں اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ میں پہلے بہت کم گو تھی لیکن اب آہستہ آہستہ اپنی اس عادت کو بدل رہی ہوں لیکن شرمیلا پن کم نہیں ہوا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اگرچہ میں نے سکرین پر ایسے کردار کئے جس میں جذبات کی بھرپور عکاسی کی گئی ہے لیکن میں حقیقی زندگی میں ایسی نہیں ہوں ۔

انہوں نے کہا کہ میں امیتابھ بچن کی شخصتیت سے متاثر ہوں اور مجھے ان کے کام کا انداز بھی بہت اچھا لگتا ہے انہوں نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ امیتابھ بچن کے ساتھ دوبارہ کام کروں ۔ انہوں نے کہا کہ میں زیادہ سوشل نہیں ہوں اور کم ملنا پسند کرتی ہوں انہوں نے کہا کہ میں خود کو خوش قسمت سمجتھی ہوں کہ کم وقت میں زیادہ شہرت سمیٹ لی ۔