چین کے جنوبی علاقوں میں سیلاب کی تباہ کاریاں،سڑکیں ،مکانات اور فصلیں پانی میں ڈوب گئیں، بجلی کی فراہمی بھی منقطع

پیر 15 جون 2015 13:25

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جون۔2015ء ) چین کے جنوبی حصے میں شدید بارشوں کے بعد سڑکیں ،مکانات اور فصلیں پانی میں ڈوب گئیں۔کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی بھی منقطع ہو گئی۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق چین کے علاقے گوانکشی میں بارشوں نے سڑکیں تالاب بنا دیں، 303 ملی میٹر تک بارش ریکارڈ کی گئی ،شدید بارش کے بعد کئی گاؤں میں سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی۔ سیلابی پانی میں گھرے مکانات سے نکال کر لوگوں کو محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا، ایک شخص لاپتہ بھی ہو گیا۔اس موسمی صورتحال سے 65 ہزار سے زائد افراد ،ڈھائی ہزار ہیکڑ فصلیں اور 38 مکانات تباہ ہوئے ، طوفانی بارش کے باعث بجلی بھی منقطع ہوگئی جس کی بحالی کا کام جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :