پرویز مشرف غداری کے الزامات پر اپنے گھر میں داخل نہیں ہو سکتے، بھارت میں کیسے داخل ہوں گے

بھارتی وزیر اطلاعات و نشریات کا سابق پاکستانی صدر کے جوہری ہتھیاروں بارے بیان پر شدید ردعمل

پیر 15 جون 2015 13:24

پرویز مشرف غداری کے الزامات پر اپنے گھر میں داخل نہیں ہو سکتے، بھارت ..

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جون۔2015ء ) بھارتی وزیر اطلاعات و نشریات راجیو ادھن سنگھ راٹھور نے سابق صدر جنرل(ر) پرویز مشرف کے جوہری ہتھیاروں کے بارے میں بیان پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سابق پاکستانی صدر پرویز مشرف غداری کے الزامات پر اپنے گھر میں داخل نہیں ہو سکتے، بھارت میں کیسے داخل ہوں گے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق وزیر اطلاعات و نشریات راجیو ادھن سنگھ راٹھور نے ایک تقریب سے خطاب کے دوران سابق پاکستانی صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کے اس بیان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایاجس میں انھوں نے کہا تھاکہ ملک کے جوہری ہتھیار شب برات کے موقع پر استعمال کرنے کے لئے نہیں ہیں۔

راٹھور نے پاکستانی رہنما کے خلاف غداری کے الزامات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ’جنرل مشرف صاحب اپنے گھر میں داخل نہیں ہو سکتے، بھارت میں کیسے داخل ہوں گے۔