50 دائیوں سے جنگ میں نہ جانے کے باعث فوج کی اہمیت اور احترام میں کمی آگئی ہے ،فوجی افسروں کی 2نسلیں جنگ دیکھے بغیر ریٹائر ہو گئیں،بھارتی وزیر دفاع منوہر پریکر کا اعتراف

پیر 15 جون 2015 13:17

50 دائیوں سے جنگ میں نہ جانے کے باعث فوج کی اہمیت اور احترام میں کمی آگئی ..

نئی دہلی/جے پور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جون۔2015ء ) بھارتی وزیر دفاع منوہر پریکر نے اعتراف کیاہے کہ بھارت گزشتہ 40،50سال سے جنگ میں نہیں گیا جس نے فوج کی اہمیت میں کمی کردی ہے اور بھارتی فوج کے احترام میں کمی آگئی ہے، فوجی افسروں کی 2نسلیں جنگ دیکھے بغیر ریٹائر ہو گئیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق وزیر دفاع منوہر پریکرنے جے پور میں ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے گزشتہ 40-50سال سے جنگ نہیں کی، جس نے فوج کی اہمیت کو کم کر دیا ہے۔

اس موقع پر بھارتی وزیر اطلاعات و نشریات راجیو ادھن سنگھ راٹھور بھی موجود تھے۔منوہر پریکر نے یہ بھی واضح کیا کہ ان کے ریمارکس کو جنگ کی توثیق کے طور پر نہیں لیا جانا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ فوجی بے پناہ مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں، کیونکہ امن کے دوران فوج کے لئے لوگوں کے احترام میں کمی ہوگئی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے دفاعی معاملات پر کئی وزراء اعلیٰ کو لکھا، کچھ نے اس کا جواب دیا کچھ نے نہیں۔

اس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ گزشتہ 40،50سال سے بھارت جنگ میں نہیں گیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ ان کا کہنے کا مطلب یہ نہیں کہ انہیں جنگ میں جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا جنگ کے بغیر فوج کی اہمیت کم ہو گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ افسروں کی 2نسلیں جنگ دیکھے بغیر ریٹائر ہو گئیں۔ لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ فوج جس احترام کی حقدار ہے وہ نہ کی جائے۔ جو ملک اپنی فوج کی حفاظت نہیں کرسکتا وہ ترقی نہیں کر سکتا۔

متعلقہ عنوان :