لاہور : رمضان المبارک کے لیے شہر بھر میں سکیورٹی پلان تشکیل دے دیا گیا، 8 ہزار ..
تازہ ترین : 1

لاہور : رمضان المبارک کے لیے شہر بھر میں سکیورٹی پلان تشکیل دے دیا گیا، 8 ہزار پولیس اہلکار تعینات کیے جائیں گے۔

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 15 جون 2015 ء): رمضان المبارک میں شہر بھر میں سکیورٹی پلان تشکیل دے دیا گیا ہے جس کے تحت 8 ہزار پولیس اہلکاروں کو مختلف مقامات پر سکیورٹی پر تعیناتی کی ڈیوٹیز الاٹ کی جائیں گی. 3ہزار اہلکار رمضان بازار، دستر خوانوں اور بازاروں میں تعینات ہوں گے، نماز اوور تراویح کے اوقات میں مساجد کے باہر 5 ہزار پولیس اہلکار ڈیوٹی دیں گے جبکہ سحری اور افطاری کے اوقات میں ایس ایچ اوز اور ڈی ایس پیز کو سڑکوں پر گشت کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں.

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 15/06/2015 - 13:16:56

اپنی رائے کا اظہار کریں