اٹلی: کیٹالونیا موٹو جی پی ریس اسپین کے جارج لورینزو نے جیت لی
تازہ ترین : 1
اٹلی: کیٹالونیا موٹو جی پی ریس اسپین کے جارج لورینزو نے جیت لی

اٹلی: کیٹالونیا موٹو جی پی ریس اسپین کے جارج لورینزو نے جیت لی

روم(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جون۔2015ء)اسپین میں ہونے والی کیٹالونیا موٹو جی پی ریس میزبان ملک کے جورج لورینزو نے جیت لی۔ رائیڈرز کے سنبھلنے اور گرنے سے ایونٹ سنسنی خیز بنا رہا۔اسپینش ٹریک پر دنیا بھر کے موٹر سائیکلسٹ اِن ایکشن ہوئے۔ میزبان اسپین کے جارج لورینزو نے مقررہ فاصلہ سب سے پہلے طے کر کے میدان مار لیا۔ انہوں نے مقرہ فاصلہ بیالیس منٹ ترپن اعشاریہ دو صفر آٹھ سیکنڈ میں طے کیا۔ صرف ایک سیکنڈ کے فرق سے اٹلی کے ویلینٹینو روسی دوسرے نمبر پر رہے۔ اسپین ہی کے ڈینی پیڈروساو تیسری پوزیشن ملی۔

وقت اشاعت : 15/06/2015 - 13:12:29

اپنی رائے کا اظہار کریں