یورپین گیمز میں آذربائیجان تمغوں کی دوڑ میں سرفہرست

پیر 15 جون 2015 13:12

یورپین گیمز میں آذربائیجان تمغوں کی دوڑ میں سرفہرست

آزربائیجان(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جون۔2015ء) یورپین گیمز میں دنیا بھر کے ایتھلیٹس خوب اپنا زور بازو دکھا رہے ہیں ، تمغوں کی جیت میں میزبان آزربائیجان آگے ہے۔ آزربائیجان کے شہر باکو میں جاری پہلی یورپین گیمز میں چوتھے روز کراٹے کے دلچسپ مقابلے دیکھنے کو ملے۔ مینز 85 کلوگرام کراٹے ایونٹ میں میزبان ملک کے آکھان مامایو نے یونانی حریف میچل جیورجیس کو چاروں شانے چت کرکے گولڈ میڈل حاصل کیا۔

(جاری ہے)

ویمنز 68 کلوگرام کراٹے ایونٹ میں بھی آزربائیجان کی ایرینا زاریٹسکا نے آسٹریلیاکی ایلیزا تھیریسا کو مات دے کر سونے کا تمغہ اپنے ملک کے نام کیا۔ اس سے پہلے ریسلنگ مقابلوں میں بھی میزبان ملک کے ریسلرز چھائے رہے۔ دیگر گیمز ٹرائی تھیلون ، کشی رانی میں بھی شرکاء نے خوب اپنا زور بازو دکھایا۔ میڈل ٹیبل پر نظر دوڑائیں تو میزبان آزربائیجان 13 تمغوں کے ساتھ سب سے آگے ہے جس میں 6 سونے ، 2 چاندی اور 5 کانسی کے تمغے شامل ہیں۔ دوسرا نمبر روس کا جس کے گولڈ میڈل کی تعداد پانچ ہے۔