کوپا امریکا فٹبال کپ ، برازیل نے پیرو کو 1-2 سے شکست دے دی

پیر 15 جون 2015 13:11

کوپا امریکا فٹبال کپ ، برازیل نے پیرو کو 1-2 سے شکست دے دی

چلی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جون۔2015ء) کوپا امریکا فٹبال کپ میں برازیل نے بھی اپنی مہم کا آغاز کامیابی کے ساتھ کر دیا ہے۔ سابق ورلڈ چیمپین نے پیرو کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دے دی۔ چلی میں جاری کوپا امریکا میں برازیل اور پیرو کے درمیان کھیل کا آغاز برق رفتاری سے ہوا۔

(جاری ہے)

تیسرے منٹ میں پیرو نے برتری حاصل کرلی لیکن ان کی خوشی صرف دو منٹ کی ثابت ہوئی۔ برازیلین سٹار نیمار نے گول داغ کر مقابلہ برابر کر دیا۔ دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے کی گول پوسٹ پر خوب حملے کیے جو ناکام ثابت ہوئے۔ کھیل کے آخری لمحات میں ڈگلس کوسٹا نے گول سکور کرکے برازیل کو دو ایک سے فتح دلائی۔

متعلقہ عنوان :