لاہور:اولمپک کوالیفائنگ راوٴنڈمیں شرکت کیلئے قومی ہاکی ٹیم بیلجئم روانہ

پیر 15 جون 2015 13:11

لاہور:اولمپک کوالیفائنگ راوٴنڈمیں شرکت کیلئے قومی ہاکی ٹیم بیلجئم ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جون۔2015ء) اولمپک کوالیفائنگ راوٴنڈمیں شرکت کیلئے قومی ہاکی ٹیم بیلجئم کیلئے روانہ ہوگئی۔ ٹیم سولہ اور اٹھارہ جون کو آئرلینڈ سے وارم اپ میچیز کھیلے گی ۔ ورلڈ ہاکی لیگ بیس جون سے شروع ہوگی۔علامہ اقبال ایئرپورٹ لاہور سے پاکستان ہاکی ٹیم غیر ملکی ایئرلائن کی پرواز نمبر چھ سو تئیس سے برسلز کے لئے روانہ ہوگئی۔

اٹھارہ رکنی ہاکی ٹیم کی قیادت ہیڈ کوچ شہناز شیخ اور کپتان محمد عمران کر رہے ہیں۔ پاکستان ٹیم ورلڈ ہاکی لیگ میں اولمپک کے لئے کوالیفائی کرنے کے لئے میچیز کھیلے گی۔ سولہ اوراٹھارہ جون کو آئرلینڈ کے ساتھ وارم اپ میچیز اور بیس جوں کو اپنا لیگ کا پہلا میچ پولینڈ کے خلاف کھیلے گی۔پاکستان کے گروپ میں آسٹریلیا،بھارت،پولینڈ اور فرانس کی ٹیمیں شامل ہیں۔

(جاری ہے)

۔ورلڈ ہاکی لیگ بیس جون سے پانچ جولائی تک جاری رہے گی۔ دوسری جانب قومی ہاکی ٹیم کے کپتان محمد عمران نے کہا ہے کہ واجبات کے بجائے کھلاڑیوں کا ہدف اولمپک کوالیفائنگ راوٴنڈ میں فتح حاصل کرنا ہے۔ کپتان محمد عمران نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ کھلاڑی بلند حوصلہ ہونے کے ساتھ ساتھ کچھ کر دکھانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔دوسری جانب پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری رانا مجاہد نے قرار دیا کہ زیادہ فنڈز کا مطالبہ کرنا قومی کھیل کا حق ہے، تنقید کرنے والے شاید ہاکی ٹیم کی کامیابیوں سے بے خبر ہیں۔رانا مجاہد نے اعلان کیا کہ جلد ان چہروں کو بے نقاب کیا جائے گا جو پی ایچ ایف کو مشکلات سے دوچار کرنے میں سرکرداں ہیں۔

متعلقہ عنوان :