وفاقی حکومت بہبود آبادی کے ملازمین کونارمل میزانیہ پر لانے کے اجراء شدہ نوٹیفکیشن کو بحال رکھ کر 752 خاندانوں کا مستقبل تاریک ہونے سے بچائے؛ وزیر بہبود آبادی آزاد کشمیرعبدالماجد خان

پیر 15 جون 2015 13:10

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جون۔2015ء) آزاد کشمیر کے وزیر بہبود آبادی و بحالیات عبدالماجد خان نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت بہبود آبادی کے ملازمین کو نارمل میزانیہ پر لانے کے اجراء شدہ نوٹیفکیشن 24 مئی 2015ء کو بحال رکھ کر 752 خاندانوں کا مستقبل تاریک ہونے سے بچائے۔ ملازمین بہبود آبادی کا احتجاج برحق ہے جس کی بھرپور تائید و حمایت کی جاتی ہے۔

ان آسامیوں کی تخلیق میں اپوزیشن لیڈر راجہ فاروق حیدر خان کا کلیدی کردار ہے۔ عبدالماجد خان نے اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ ملازمین 20‘ 20 سال سے پراجیکٹ پر نوکریاں کر رہے ہیں انکا کوئی مستقبل نہیں ہے انہوں نے کہا کہ 24 مئی کو وفاقی حکومت نے محکمہ بہبود آبادی آزاد کشمیر کے ملازمین کو نارمل میزانیہ پر لانے کیلئے 40 کروڑ روپے ریلیز کرتے ہوئے 752 ملازمین کو مستقل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا جبکہ ادھر محکمہ مالیات کی بروقت ضروری کارروائی کے نہ کرنے اور لیت و لعل سے کام لینے کے باعث نوٹیفکیشن وفاقی حکومت کی جانب سے واپس لے لیا گیا ہے جس کی وجہ سے 752 ملازمین کا مستقبل تاریک ہو چکا ہے۔

(جاری ہے)

عبدالماجد خان نے کہا کہ میری وزیراعظم پاکستان‘ وزیر خزانہ پاکستان سے مطالبہ ہے کہ اجراء شدہ نوٹیفکیشن کو فوری طور پر بحال کرتے ہوئے 752 ملازمین کے مستقبل کو بچایا جائے تاکہ اپنے حقوق کیلئے سراپا احتجاج ملازمین میں پائی جانے والی بے چینی کو ختم کرتے ہوئے انکے خاندانوں کے مستقبل کو محفوظ بنایا جا سکے

متعلقہ عنوان :