آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی اجلاس، سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات

پیر 15 جون 2015 13:08

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جون۔2015ء) آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی اجلاس کے موقع پر سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات کئے گئے ۔انسپکٹر جنرل پولیس ملک خدا بخش اعوان کی خصوصی ہدایات پر ایس ایس پی ضلع مظفر آباد سید ریاض حیدر بخاری جملہ انتظامات کا بذات خود جائزہ لینے کے علاوہ تیز بارش کے ہونے کے باوجود جملہ داخلی و خارجی راستوں پر گاہے بگاہے موجود رہے اور ہدایات جاری کرتے رہے۔

(جاری ہے)

بہتر انتظامی اقدامات کے باعث کوئی ناخوشگوار واقعہ رونما نہیں ہوا۔

متعلقہ عنوان :