راولپنڈی ؛ سوئی گیس راولپنڈی آفس میں ایک کاوئنٹر لگا کر افسران اور عملے کے درمیان فاصلے بڑھادیے گئے، عملہ غائب، صارفین پریشان

پیر 15 جون 2015 13:08

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جون۔2015ء) سوئی گیس راولپنڈی آفس میں لاکھوں روپے بلوں کی ادائیگی دینے والے صارفین کا کوئی پرسان حال نہیں ایک کاوئنٹر لگا کر افسران اور عملے کے درمیان فاصلے بڑھادیے گئے کاوئنٹر کے پیچھے ڈیوٹی پر موجود افسر اور عملہ غائب رہنے لگ اعوام کے سوئی گیس دفتر میں داخلے پر پابندی سے عوام کی تکلیف اور پریشانی میں اضافہ ہورہا ہے ایک اعلی افسر نے اپنا نام ظاہر نہ کر نے کی شرط پر بتایا کہ یہ اقدام رشوت کے ناسور کو روکنے کے لئے اٹھایا گیا ہے ہمارا محکمہ رشوت کے محکمے پر بدنام ہے لیکن ہمارا عملہ باہر ہی باہر مک مکا ہی کر لیتا ہے رشوت کو روکنے میں سوئی گیس کے ارباب اختیار بے بس ہیں شہریوں ،سماجی حلقوں اور تاجر تنظیموں نے وفاقی وزیر پٹرویم ،سیکرٹری پٹرولیم ،ایم ڈی سوئی گیس سے مطالبہ کیا ہے کہ سب سے پہلے گیٹ پر ڈیوٹی پر موجود سیکورٹی گارڈز کو اخلاقی تربیت دی جائے افسران اور عملے کو ڈیوٹی کا پابند بنایا جائے اور مختلف حیلے بہانوں سے صارفین سے جان چھڑانے والے افسران کی سرگرمیوں کا نوٹس لیا جائے تاکہ محکمہ کو لاکھوں روپے بل ادا کر نے والے صارفین کی عزت نفس مجروع نہ ہو

متعلقہ عنوان :