فیصل آباد؛رمضان پیکج کے تحت ضلع کیلئے 10لاکھ 95ہزارکلوگرام سستی چینی کا کوٹہ مختص کیا گیا

ضلع کے 18رمضان بازاروں اور سیل پوائنٹس پر 52روپے فی کلوگرام کے حساب سے فروخت ہوگی

پیر 15 جون 2015 13:06

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جون۔2015ء)وزیراعلیٰ پنجاب محمدشہبازشریف کے رمضان پیکج کے تحت ضلع کے 10لاکھ 95ہزارکلوگرام سستی چینی کا کوٹہ مختص کیا گیا ہے جو ضلع کے 18رمضان بازاروں اور سیل پوائنٹس پر 52روپے فی کلوگرام کے حساب سے فروخت ہوگی۔یہ بات ضلعی انتظامیہ کے ایک ترجمان نے بتائی۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ رمضان بازاروں اور سیل پوائنٹس پر سستی چینی کے ایک اور دو کلوگرام وزنی حکومت پنجاب کے پرنٹڈ مونوگرام کے روزانہ کی بنیاد پر فروخت ہونگے اور چینی کی فروخت کا روزانہ کی باقاعدہ ریکارڈ بھی مرتب کیاجائے گا جس کے لئے سٹاف کو ڈیوٹیز تفویض کردی گئی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ سستی چینی کی سپلائی کے سلسلے میں مختلف شوگر ملز کی طرف سے بندوبست کیا گیا ہے