افغانستان میں افغان طالبان اور دولت اسلامیہ کے حامیوں کی لڑائی میں شدت آگئی

پیر 15 جون 2015 12:36

کابل (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جون۔2015ء) افغانستان میں افغان طالبان اور دولت اسلامیہ کے حامیوں کی لڑائی میں شدت آگئی ‘ شدت پسندوں نے افغان عہدیدار سمیت دس افغان طالبان کے سر قلم کردیئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق افغانستان کے مشرقی علاقوں میں طالبان اور دولت اسلامیہ کے حامیوں کے مابین شدید لڑائی ہوئی جس کی وجہ سے مقامی آبادی نقل مکانی پر مجبور ہوگئی ہے۔

(جاری ہے)

حکام نے بتایا کہ حالیہ لڑائی میں اب تک سو افراد مارے جا چکے ہیں۔ گزشتہ روز بھی دولت اسلامیہ کے شدت پسندوں نے کم از کم دس افغان طالبان کے سر قلم کردیئے ‘ سڑک کنارے نصب بم دھماکے میں افغان عہدیدار سمیت تین سیکیوریٹی اہلکار جا ں بحق ہوگئے۔افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ادھر امریکی قیادت میں اتحادی فورسز نے بھی طالبان کے ٹھکانوں پر بمباری کی فضائی حملے میں افغان طالبان کا ایک کمانڈر ہلاک ہوگیا۔

متعلقہ عنوان :