فلمسٹار ثناء کل اپنی 29ویں سالگرہ منائیں گی

پیر 15 جون 2015 12:30

فلمسٹار ثناء کل اپنی 29ویں سالگرہ منائیں گی

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جون۔2015ء) فلمسٹار ثناء کل ( منگل ) کو اپنی 29ویں سالگرہ منائیں گی ۔ ثناء 16جون 1986ء کو لاہور میں پیدا ہوئیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنے فنی کیریئر کا آغاز فلموں سے کیا اور بعدازاں ٹی وی ڈراموں کی جانب راغب ہو گئیں اور آج فلم اور ٹی وی کی مصروف ترین اداکارہ ہیں ۔ ثناء اپنی 29ویں سالگرہ کی تقریب کراچی میں منعقد کریں گی ۔