کرنسی سمگلنگ کیس ، ایان علی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 29جون تک توسیع
پیر 15 جون 2015 11:54
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جون۔2015ء) راولپنڈی کی کسٹم عدالت نے کرنسی سمگلنگ کیس میں گرفتار ماڈل گرل ایان علی کے جوڈیشل ریمانڈ میں انتیس جون تک توسیع کر دی۔جوڈیشل ریمانڈ ختم ہونے کے بعد ماڈل گرل ایان علی کو سخت سیکورٹی میں راولپنڈی کی کسٹم عدالت میں پیش کیا گیا۔
(جاری ہے)
ملزمہ کو بکتر بند گاڑی میں عدالت لایا گیا ، ایان علی نے دھوپ سے بچنے کیلئے چشمہ، سیاہ رنگ کا ہڈ زیب تن کیا ہواتھا۔
ملزمہ کو سپیشل جج کسٹم رانا آفتاب احمد کی عدالت میں پیش کیا گیا تاہم سانحہ ڈسکہ کے خلاف وکلاء کی ہڑتال کے باعث ایان علی کے وکیل لطیف کھوسہ سمیت کوئی وکیل عدالت پیش نہیں ہوا۔ عدالت نے ماڈل گرل کے جوڈیشل ریمانڈ میں چودہ روز کی توسیع کر دی۔ ایان علی کیخلاف منی لانڈرنگ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرنے کی کسٹم کی درخواست پر سماعت انتیس جون تک ملتوی کر دی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
-
بانی پی ٹی آئی فوجی قیادت کے ساتھ مذاکرات چاہتے لیکن کوئی جواب نہیں آیا
-
ہم مذاکرات صرف فوج، آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کے ساتھ کریں گے
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط پر فل کورٹ کی تشکیل سے گریز،عدالتی امور میں انٹیلیجنس ایجنسیوں کی مداخلت کے حوالے سے چیف جسٹس آف پاکستان کا بیان
-
پاکستان کی ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے والوں کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.