بھارت نے لائن آف کنٹرول کی بہت زیادہ خلاف ورزیاں کیں‘ پاکستان مخالف بیانات بھارتی قیادت کے جنگی جنون کے عکاس ہیں‘ کشمیر اور پانی کے معاملے کو ایجنڈے میں شامل کئے بغیر پاک بھارت مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں‘ بھارتی بیانات کا معاملہ اقوام متحدہ کے نوٹس میں لارہے ہیں‘ بھارت کی شرائط پر مذاکرات نہیں کرینگے‘ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کو کسی سے کوئی خطرہ نہیں ‘ یمن سعودی تنازعہ اور برما کے مسلمانوں کی حالت زار پر بات چیت کے لئے او ای سی کے وزراء خارجہ کا اجلاس کل جدہ میں ہوگا

وزیراعظم کے مشیر برائے امور خارجہ و قومی سلامتی سرتاج عزیز کا تقریب سے خطاب

پیر 15 جون 2015 11:54

بھارت نے لائن آف کنٹرول کی بہت زیادہ خلاف ورزیاں کیں‘ پاکستان مخالف ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جون۔2015ء) وزیراعظم کے مشیر برائے امور خارجہ و قومی سلامتی سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ بھارت نے لائن آف کنٹرول کی بہت زیادہ خلاف ورزیاں کیں‘ پاکستان مخالف بیانات بھارتی قیادت کے جنگی جنون کے عکاس ہیں‘ کشمیر اور پانی کے معاملے کو ایجنڈے میں شامل کئے بغیر پاک بھارت مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں‘ بھارتی بیانات کا معاملہ اقوام متحدہ کے نوٹس میں لارہے ہیں‘ بھارت کی شرائط پر مذاکرات نہیں کرینگے‘ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کو کسی سے کوئی خطرہ نہیں ‘ یمن سعودی تنازعہ اور برما کے مسلمانوں کی حالت زار پر بات چیت کے لئے او ای سی کے وزراء خارجہ کا اجلاس کل جدہ میں ہوگا۔

(جاری ہے)

پیر کو یہاں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جنوبی ایشیاء کی حکومتوں کو تعلیم اور صحت کے شعبوں میں زیادہ رقوم خرچ کرنا ہوں گی۔ بھارت کے ساتھ کشیدگی سے پاک تعلقات چاہتے ہیں۔ بھارت نے لائن آف کنٹرول کی بہت زیادہ خلاف ورزیاں کیں پاکستان مخالف بیانات بھارتی قیادت کے جنگی جنون کی عکاسی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر اور پانی کا مسئلہ ایجنڈے میں شامل نہ ہو تو پاک بھارت مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں۔ دونوں ممالک کی سکیورٹی کو شدید خطرات لاحق ہیں۔