جمائمہ گولڈاسمتھ نے ڈیٹنگ اپلی کیشن ٹنڈر جوائن کر لیا

پیر 15 جون 2015 11:50

جمائمہ گولڈاسمتھ نے ڈیٹنگ اپلی کیشن ٹنڈر جوائن کر لیا

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15جون2015ء) .برطانوی میڈیا کے مطابق عمران خان کی سابقہ بیوی جمائمہ گولڈاسمتھ نے ساتھی کی تلاش کے لئے ڈیٹنگ اپلی کیشن ٹنڈر کو جوائن کر لیا ہے۔ برطانوی اخبارات ’دی ڈیلی میل، دی مرر‘ اور دیگر ذرائع ابلاغ کے مطابق باہمی دلچسپی رکھنے والے صارفین کے درمیان بات چیت کی سہولت فراہم کرنے والی سماجی ڈیٹنگ ویب سائٹ ٹنڈر Tinderکو جمائمہ نے متنازع کامیڈین رسل برانڈ سے تعلقات کے خاتمے کے بعد نئے ساتھی کی تلاش میں جائن کیا۔

41سالہ کروڑ پتی جمائمہ گولڈ اسمتھ نے ابتدائی طور پر ایک میگزین مضمون کے لئے ڈیٹنگ اپلی کیشن کے لئے سائن اپ کیا تھا۔ لیکن اخبار کے مطابق وہ ابھی بھی گزشتہ ہفتے تک سائٹ پر سرگرم تھی اور واضح طور پر مستقبل کے ممکنہ شوہروں کے ساتھ چیٹنگ سے لطف اندوز ہو رہی ہے۔

(جاری ہے)

ٹنڈر پر جمائمہ کی جن تصاویر کی توقع کی جارہی تھی ویسی نہیں، کسی بھی قسم کی بیکنی یاجم کی سیلفی تصاویر پوسٹ نہیں کی گئی۔

لیکن جمائمہ نے وہ تصاویر پوسٹ کی جو تمام جانوروں کے بارے میں ہیں، جمائمہ کی مرکزی پروفائل تصویر میں وہ ایک بانس کے پنجرے میں بیٹھی ہے، جسے ایک گوریلے نے اٹھا رکھا ہے۔ اس نے یہ لباس اور گزشتہ سال یونیسف ہیلووین بال کے موقع زیب تن کیا تھا، دیگر تصاویر اس کے چہیتے کتے سیو کے ساتھ اور تازہ برتھ ڈے کی ہیں، جس میں وہ دوستوں کے ساتھ کیک پر موم بتیاں جلا رہی ہے۔

اخبار کے مطابق جمائمہ کی محبت کئی سالوں پر محیط بہترین دستاویزی شکل رکھتی ہے،اس نے عمران خان کے ساتھ شادی کی اور اداکار ہیو گرانٹ کے ساتھ ڈیٹنگ کی۔اب وہ دوبارہ محبت کی تلاش میںمنظر عام پر آئی ہے۔ جمائمہ نے اس ڈیٹنگ اپلی کیشن کو استعمال کرنے کی تصدیق کی ،تاہم انہوں نے کہا کہ یہ میگزین کے آرٹیکل کے لئے اس نے ایک تجربہ کیا تھا۔ لیکن اخبار کے مطابق وہ اس پر ابھی بھی ایکٹو ہے۔

جمائمہ نے وینٹی فیئر کے ڈیجیٹل سربراہی اجلاس کے دوران ٹنڈر اپلی کیشن کے بانی سین ریڈ کے ساتھ سوال جواب کئے اور اس طرح کی ڈیٹنگ کا مذاق اڑایا تھا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق کسی آزاد ذرائع سے جمائمہ کے ٹنڈر اکاؤنٹ کی تصدیق نہیں کی جا سکی، تاہم غیر معمولی تصاویر کی وجہ سے ان کا پروفائل جمائمہ کے ہی اکاؤنٹ کی تصدیق کرتا ہے۔