ساتویں فیفا ویمنز ورلڈ کپ میں کل مزید چار میچوں کا فیصلہ ہوگا

پیر 15 جون 2015 11:44

ساتویں فیفا ویمنز ورلڈ کپ میں کل مزید چار میچوں کا فیصلہ ہوگا

ٹورنٹو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جون۔2015ء)فٹ بال کی عالمی تنظیم فیفا کے زیر اہتمام کینیڈا میں جاری ساتویں فیفا ویمنز ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ میں کل منگل کو مزید چار میچز کھیلے جائینگے تفصیلات کے مطابق میگا ایونٹ میں کل گروپ سی کے پہلے میچ میں جاپان اور ایکواڈور کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی جبکہ اسی گروپ کا دوسرا میچ سوئٹزرلینڈ اور کولمبیا کے مابین کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

گروپ ڈی کے پہلے میچ میں نائجیریا اور امریکہ کی ٹیمیں نبرد آزما ہوں گی جبکہ دوسرا میچ آسٹریلیا اور سویڈن کے مابین کھیلا جائے گا۔