بھارتی آف سپنر ہربھجن سنگھ نے زیادہ ٹیسٹ وکٹیں لینے میں پاکستانی سٹار وسیم اکرم ..
تازہ ترین : 1
بھارتی آف سپنر ہربھجن سنگھ نے زیادہ ٹیسٹ وکٹیں لینے میں پاکستانی سٹار ..

بھارتی آف سپنر ہربھجن سنگھ نے زیادہ ٹیسٹ وکٹیں لینے میں پاکستانی سٹار وسیم اکرم کو پیچھے چھوڑدیا

ڈھاکہ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار15جون۔2015ء) بھارتی آف سپنر ہربھجن سنگھ نے زیادہ ٹیسٹ وکٹیں لینے میں لیجنڈری پاکستانی فاسٹ باولر وسیم اکرم کو پیچھے چھوڑ دیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق 34 سالہ ہربھجن سنگھ نے بنگلہ دیش کے خلاف واحد ٹیسٹ میں جب اوپنر امرالقیس کو آؤٹ کیا تو اس کے ساتھ ہی وہ پاکستان کے سابق سپر سٹار سے آگے نکل چکے تھے، وسیم نے اپنے کیریئر میں104 ٹیسٹ میچز کھیل کر 414 ٹیسٹ وکٹیں لی تھیں۔

اب ہر بھجن سنگھ کی وکٹیں 416 ہوچکیں اور انھیں شان پولاک (421) سے آگے نکلنے کے لیے مزید 6 شکار درکار ہیں، اگر وہ یہ اعزاز حاصل کرلیتے ہیں تو پھر سب سے زیادہ ٹیسٹ وکٹیں لینے والے دنیا کے 7ویں بولر بن جائیں گے ۔ مزید 19 وکٹیں اپنے نام کر نے پر ہربھجن سابق بھارتی کپتان کپل دیو کا 434 وکٹوں کا ریکارڈ توڑ کر بھارت کے دوسرے کامیاب ترین باولر بن جائیں گے ، سری لنکا کے سابق سپنر متیاہ مرلی دھرن 800 شکار کے ساتھ ٹاپ پر موجود ہیں جبکہ آسٹریلوی عظیم سپن ماسٹر شین وارن نے اپنے کیریئر میں 708 وکٹیں حاصل کیں ۔ بھارت کے انیل کمبلے 619 وکٹیں حاصل کرکے تیسرے نمبر پر موجود ہیں ۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 15/06/2015 - 11:11:36

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں