راولپنڈی : کرنسی سمگلنگ کیس، ماڈل ایان علی کے جوڈیشل ریمانڈ میں ایک بار پھر توسیع کر دی گئی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 15 جون 2015 11:05

راولپنڈی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 15 جون 2015 ء) : کرنسی سمگلنگ کیس مکیں گرفتار ماڈل ایان علی کو کسٹم عدالت کے جج رانا آفتاب کی عدالت میں پیشی کے لیے لایا گیا. لیکن فاضل جج کے چھٹی پر جانے اور سانحہ ڈسکہ کے خلاف وکلاء کی ہڑتال کے باعث ماڈل کو عدالت میں پیش نہ کیا جا سکا اور بغیر کسی کارروائی کے ایان علی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 29 جون تک توسیع کر دی گئی۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ ماڈل ایان علی کو 3 ماہ قبل کروڑوں روپے مالیت کی غیر ملکی کرنسی بیرون ملک اسمگل کرتے ہوئے بے نظیر انٹر نیشنل ایئرپورٹ سے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا تھا۔ جس کے بعد اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا تھا.

متعلقہ عنوان :