کراچی : ایلیٹ فورس کی پاسنگ آوٹ پریڈ ، سابق صدر آصف علی زرداری رزاق آباد پہنچ گئے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 15 جون 2015 10:59

کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 15 جون 2015 ء) : رزاق آباد میں پولیس کی 25 ویں پاسنگ آؤٹ تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ، سینیٹر شیری رحمان ، وزیر داخلہ سندھ اور آئی جی سندھ نے شرکت کی. تقریب کے مہمان خصوصی سابق صدر آصف علی زرداری بھی تقریب میں شریک ہونے کے لیے رزاق آباد پہنچ گئے ہیں. تفصیلات کے مطابق آج کی منعقد کی جانے والی تقریب میں 700 پولیس افسران جبکہ 380 نئے پولیس اہلکار پاس آؤٹ ہو رہے ہیں .

(جاری ہے)

پاس آؤٹ ہونے والوں میں 40 خواتین کمانڈوز بھی شامل ہیں جبکہ محکمہ انسداد دہشت گردی کے 1000 اہلکار بھی پاس آؤٹ ہو رہے ہیں. اس موقع پر وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کا کہنا تھا کہ سندھ پولیس کو جدید تربیت دی جا رہی ہے، سانھہ شکار پور کے ملزمان کو گرفتار کرنے پر سندھ پولیس کو انعام دیا گیا. سندھ پولیس کو ہم ہتھیاروں سے لیس کر کے ایک نا قابل شکست فورس بنا دیں گے ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کا جلد ہی خاتمہ کر دیں گے. وزیر اعلیٰ سندھ نے بتایا کہ سندھ پولیس کے ہتھیاروں کی خرریداری کے لیے 10 بلین روپے مختص کیے گیے ہیں ، جبکہ کراچی میں اغوا برائے تاوان ، ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری جیسے جرائم میں کمی آ ئی ہے.

متعلقہ عنوان :