لاہور : لبر ٹی مارکیٹ میں الفتح پلازہ میں آگ لگ گئی، فائر بریگیڈز آگ بجھانے میں مصروف

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 15 جون 2015 10:48

لاہور : لبر ٹی مارکیٹ میں الفتح پلازہ میں آگ لگ گئی، فائر بریگیڈز آگ ..

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 15 جون 2015 ء) : لاہور میں لبرٹی مارکیٹ کے مشہور ڈیپارٹمنٹل اسٹور الفتح کی عمارت میں آگ لگ گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور میں لبرٹی مارکیٹ کے ڈیپارٹمنٹل اسٹور الفتح کی عمارت میں آگ لگی ہے، آگ نے بے قابو ہوونے کے باعث دیگر عمارتوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔ جبکہ فائر بریگیڈ کی8 گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔

(جاری ہے)

ریسکیو ذرائع کے مطابق الفتح پلازہ کی پانچ منزلیں بری طرح آگ کی لپیٹ میں آ چکی ہیں، عمارت کی پہلی منزل پر کچھ لوگ رہائش پذیر بھی ہیں اور ان میں پھنسے افراد کو نکالنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ پلازہ کے مالک کا کہنا ہے کہ آگ صبح ساڑھے 5بجے پہلی منزل پر جنریٹر میں شارٹ سرکٹ کے باعث لگی اور اس کے مزید پھیلنے کا خدشہ ہے، پہلی منزل پر کراکری اور دوسری منزل پر کھلونے اور گارمنٹس ہیں۔ پلازہ کے مالک نے مزید بتایا کہ پلازہ کے اندر کوئی شخص پھنسا ہوا نہیں ہے۔ جبکہ عمارت کے شیشے ٹوٹنے کے باعث 2 افراد زخمی ہو گئے ہیں.

متعلقہ عنوان :