وزیر داخلہ چوہدری نثار نے نادرا میڈیا سیل کی طرف سے جاری بیان کا سخت نوٹس لے لیا،نادرا سیاستدانوں کے انفرادی بیانات پر ردعمل دینے سے گریز کرے، چےئرمین نادرا کو لاعلم رکھنے پر پی آراو کو اپنے محکمے میں بھیجنے کی ہدایت

پیر 15 جون 2015 00:04

وزیر داخلہ چوہدری نثار نے نادرا میڈیا سیل کی طرف سے جاری بیان کا سخت ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔14 جون۔2015ء) وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے نادرا میڈیا سیل کی طرف سے جاری بیان کا سخت نوٹس لیتے ہوئے نادرا کو سیاستدانوں کے انفرادی بیانات پر ردعمل نہ دینے اور چےئرمین نادرا کو لاعلم رکھنے پر پی آراو کو اپنے محکمے میں بھیجنے کی ہدایت کردی ۔اتوار کو وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے نادرا کے ترجمان کی طرف سے جاری بیان کا نوٹس لیتے ہوئے کہا ہے کہ نادرا سیاستدانوں کے انفرادی بیانات پر ردعمل نہ دے۔

وزیر داخلہ نے چےئرمین نادرا کو لاعلم رکھنے پر پی آر او کو اپنے محکمے میں بھیجنے کی ہدایت کردی۔اس سے قبل ترجمان نادرا قمر النورنے تحریک انصاف کے نادرا پر حکومتی دباؤ کے موقف کو مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ نادرا پر حکومت کا کوئی دباؤ نہیں، درحقیقت تحریک انصاف کی قیادت نے مذموم مہم سے نادرا اور اس کے چیئرمین پر دباؤ ڈالا، پی ٹی آئی کی قیادت نے نادرا کے ملازمین کو احتجاج پر اکسایا۔

(جاری ہے)

ترجمان کا کہنا تھا کہ چیئرمین نادرا نے الیکشن ٹربیونل میں اپنی رپورٹ کا کامیابی سے دفاع کیا، ضمنی رپورٹ کی شفافیت کے بارے میں تحریک انصاف کے تاثر کو مسترد کرتے ہیں،39 حلقوں کے بارے میں رپورٹس متعلقہ ٹربیونلز میں جمع کرائی جا چکی ہیں، حلقہ این اے 122 پر ضمنی رپورٹ فریقین کی درخواست پر ٹربیونل میں جمع کرائی گئی ہے۔