پی ٹی آئی کے نادرا پر حکومتی دباؤ کے موقف کو مسترد کرتے ہیں، نادرا پر حکومت کا کوئی دباؤ نہیں، درحقیقت تحریک انصاف کی قیادت نے مذموم مہم سے نادرا اور اسکے چیئرمین پر دباؤ ڈالااوراسکی قیادت نے ہی نادرا کے ملازمین کو احتجاج پر اکسایا،ترجمان نادرا قمر النور کا تحریک انصاف کے بیان پر رد عمل
اتوار 14 جون 2015 23:29
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔14 جون۔2015ء) ترجمان نادرا قمر النورنے تحریک انصاف کے نادرا پر حکومتی دباؤ کے موقف کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ نادرا پر حکومت کا کوئی دباؤ نہیں، درحقیقت تحریک انصاف کی قیادت نے مذموم مہم سے نادرا اور اس کے چیئرمین پر دباؤ ڈالا، پی ٹی آئی کی قیادت نے نادرا کے ملازمین کو احتجاج پر اکسایا۔
اتوار کو ترجمان نادرا قمر النور نے تحریک انصاف کی طرف سے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی قیادت نے نادرا ایمپلائز یونین کو رجسٹریشن سنٹر بند رکھنے پر اکسایا، چیئرمین نادرا نے الیکشن ٹربیونل میں اپنی رپورٹ کا کامیابی سے دفاع کیا، ضمنی رپورٹ کی شفافیت کے بارے میں تحریک انصاف کے تاثر کو مسترد کرتے ہیں،39 حلقوں کے بارے میں رپورٹس متعلقہ ٹربیونلز میں جمع کرائی جا چکی ہیں، حلقہ این اے 122 پر ضمنی رپورٹ فریقین کی درخواست پر ٹربیونل میں جمع کرائی گئی ہے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستان کی ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے والوں کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی
-
کراچی: سابق شوہر نے بیوی کوچھریوں کے وار کرکے قتل کردیا
-
آئین میں کہاں لکھا ہے کابینہ قانون سے بالاترہے۔ چیف جسٹس
-
ریاستہائے متحدہ امریکہ اورپاکستان کے درمیان ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ (ٹی آئی ایف ای) کا بین المذاکرہ اجلاس
-
مارگلہ کی خوبصورت پگڈنڈیوں کو محفوظ بنانے کے لیے مارگلہ ٹریل پٹرول کا آغاز کر رہے ہیں ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا ٹویٹ
-
وزیراعلی مریم نواز شریف نے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے امداد کی منظوری دیدی
-
ایف بی آرکا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم ناکام
-
خیبر پختونخواہ حکومت کا لاکھوں ٹن گندم کی خریداری کا فیصلہ
-
بھارتی شہری نے پاکستانی لڑکی کو دل کا عطیہ کرکے نئی زندگی دے دی
-
نجی شعبہ زراعت تبدیل کرنے میں موثر کردار ادا کرسکتا ہے، وزیرخزانہ
-
افغان شہریوں کو ڈھائی لاکھ روپے لیکر شناختی کارڈ جاری کرنیوالا نادرا کا افسر گرفتار
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ہالینڈ کی سفیر مسز ہینی ڈی وریس کی ملاقات، ڈچ کمپنیوں کوسرمایہ کاری کی دعوت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.