چیئرمین سینیٹ نے ڈی جی رینجرز سندھ کے بیان پر بحث کیلئے تحریک التواء کو ایوان بالا کے اجلاس کے ایجنڈے میں شامل کرلیا،پیپلز پارٹی کے سینیٹر فرحت اللہ بابر کا بیان
اتوار 14 جون 2015 22:39
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔14 جون۔2015ء) پیپلز پارٹی کے سینیٹر فرحت اللہ بابر نے کہا ہے کہ انہوں نے ڈی جی رینجرز سندھ کے غیر قانونی رقوم کے حوالے سے بیان پر بحث کیلئے تحریک التواء جمع کرائی تھی،چیئرمین سینیٹ رضاربانی نے(کل) پیر کو معمول کا ایجنڈا معطل کرتے ہوئے اس معاملے کو اجلاس کے ایجنڈے میں شامل کرلیا۔
(جاری ہے)
اتوار کو اپنے ایک بیان میں میں سینیٹر فرحت اللہ بابر نے کہا کہ پارلیمنٹ کے ایوان بالا میں (کل) پیر کو ڈی جی رینجرز کے کراچی میں سالانہ 230 ارب روپے بھتہ، تیل کی سمگلنگ، غیر قانونی طور پر پانی فروخت کرنے، زمین پر قبضہ و دیگر غیر قانونی ذرائع سے کمائے جانے کے حوالے سے بیان پر بحث کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ میں نے ڈی جی رینجرز کے مذکورہ بالا بیان کے حوالے سے ایک تحریک التواء جمع کرائی تھی جبکہ چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے معمول کا ایجنڈا معطل کرتے ہوئے اس معاملے کو آج کے سینیٹ اجلاس کے ایجنڈے میں شامل کرلیا ہے۔ واضح رہے کہ سینیٹر فرحت اللہ بابر کی تحریک التواء پر ڈی جی رینجرز کے بیان پر بحث مکمل ہونے پر سینیٹ کا بجٹ اجلاس جاری رہے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.