رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 17جون کوہو گا

اتوار 14 جون 2015 21:44

رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 17جون ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔14 جون۔2015ء) رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 17جون کو محکمہ مو سمیات کراچی کی عمارت میں منعقد ہو گا۔

(جاری ہے)

زونل اور ڈسٹرکٹ رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس وزارت مذہبی امور جبکہ دیگر زونل اور ڈسٹرکٹ رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس انکے متعلقہ مقامات پر اسی تاریخ اور وقت پر منعقد ہونگے۔رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کا حتمی اعلان چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرینگے۔