انگلش ٹی ٹونٹی :دو کھلاڑیوں کی ٹکر کے باعث سرے،سسیکس کا میچ منسوخ کر نا پڑا

اتوار 14 جون 2015 21:14

انگلش ٹی ٹونٹی :دو کھلاڑیوں کی ٹکر کے باعث سرے،سسیکس کا میچ منسوخ کر ..

ایرنڈل(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار14جون ۔2015ء ) انگلش نیٹ ویسٹ ٹی ٹونٹی بلاسٹ میں سرے اور سسیکس کے مابین جاری میچ اس وقت اچانک منسوخ کرناپڑا جب سرے کے آل راؤنڈر موزز ہینریکس اور بلے باز روری برنز کی زوردار ٹکر کے نتیجے میں ہنریکس اپنا جبڑا تڑوا بیٹھے جبکہ برنز بھی پانچ منٹ کے لیے اپنے ہوش کھو بیٹھے ۔

(جاری ہے)

برطانوی میڈیا کے مطابق دونوں کھلاڑی میچ کے 19ویں اوور میں ایک کیچ پکڑنے کے لیے لپکے جس دوران ہنریکس کا منہ زوردار طریقے سے برنز کے سر سے ٹکرایا جس کے نتیجے وہ اپنے کئی دانتوں سے محروم ہونے کے ساتھ ساتھ جبڑا بھی تڑوا بیٹھے جب کہ روری برنز پانچ منٹ کے لیے اپنے ہوش و حواس کھو بیٹھے ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پہلے ہینریکس کو ایمبولنس کے ذریعے ہسپتال منتقل کیا گیا جس کے بعد برنز کو بھی دوسری ایمبولنس میں ہسپتال پہنچایاگیا ہے اور گراؤنڈ میں موجود لوگوں کے مطابق دونوں کھلاڑیوں نے ہسپتال منتقلی کے دوران ہاتھ ہلا کر اپنے خیریت سے ہونے کا اظہار کیا ۔

متعلقہ عنوان :