جارجیا میں شدید بارشوں کے باعث سیلاب سے 5 افراد ہلاک، متعدد زخمی ہوگئے

اتوار 14 جون 2015 21:04

تبلسی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔14 جون۔2015ء) جارجیا کے دارالحکومت تبلسی میں گزشتہ شب شروع ہونے والی شدید بارشوں کے نتیجے میں سیلاب سے کم از کم 5 افراد ہلاک جبکہ متعدد لاپتہ ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

سرکاری ذرائع کے مطابق گزشتہ شب شروع ہونے والی شدید بارشوں کے باعث دریائے ”ویرے“ میں سخت طغیانی نے سیلاب کی صورتحال پیدا کردی جو متعدد عمارتوں اور گاڑیوں کو بھی اپنے ساتھ بہا کر لے گیا۔

شہر کے چڑیا گھر میں بارش کے باعث متعدد جانوروں کے پنجرے ٹوٹ گئے، بعض کو تو پنجروں میں ڈال کر دوسرے مقامات پر منتقل کردیا گیا ہے تاہم بڑی تعداد میں ہلاک یا لوگوں کے قبضے میں آگئے ہیں۔ گھروں کی تباہی سے درجنوں خاندان بے گھر ہوچکے ہیں۔ تبلسی کے شہر اراکلی لیکونیا دیز نے صحافیوں کو بتایا کہ ابتدائی اندازوں کے مطابق 10 ملین ڈالر کا نقصان ہوا ہے۔

متعلقہ عنوان :