فرانس ،کرائی ٹیریم ڈوفائن سائیکل ریس کرس فروم نے جیت لی

اتوار 14 جون 2015 19:35

فرانس ،کرائی ٹیریم ڈوفائن سائیکل ریس کرس فروم نے جیت لی

فرانس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔14 جون۔2015ء) فرانس میں جاری کرائی ٹیریم ڈوفائن سائیکل ریس کے ساتویں مرحلے میں برطانوی سائیکلسٹ کرس فروم نے کامیابی حاصل کر لی۔

(جاری ہے)

فرانس میں کرائی ٹیریم ڈوفائن سائیکل ریس کے ساتویں مرحلے میں برطانیہ سے تعلق رکھنے والے سائیکلسٹ کرس فروم نے سب کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ایونٹ کے ساتویں مرحلے پر قبضہ جما لیا۔ انہوں نے ریس کیلئے مقررہ فاصلے کو 4 گھنٹے 24 منٹ اور 17 سیکنڈز میں عبور کیا۔ اس کامیابی کے بعد وہ مجموعی طور پر ایونٹ میں دوسری پوزیشن پر آ گئے ہیں جبکہ پہلی پوزیشن پر امریکہ کیٹی جے گارڈیرن کا قبضہ برقرار ہے۔