پاکستان اور سری لنکا کی ٹیمیں پیر سے گال میں ٹریننگ کریں گی

اتوار 14 جون 2015 19:35

پاکستان اور سری لنکا کی ٹیمیں پیر سے گال میں ٹریننگ کریں گی

گال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔14 جون۔2015ء) پاکستان اور سری لنکا کی ٹیمیں پیر سے گال میں ٹریننگ کریں گی،جہاں 17جون سے پہلا ٹیسٹ شروع ہوگا،پاکستان کرکٹ ٹیم جو کولمبو میں تین روزہ ٹور میچ کھیل کرگال پہنچی ہے ، گرین شرٹس دو دن یہاں ٹریننگ سیشن کریگی،قومی ٹیم کو چز کی زیر نگرانی بیٹنگ ،باؤلنگ اور فیلڈنگ کے علاوہ فزیکل ٹریننگ بھی کر ے گی ،ٹیم پاکستان جو دس سال سے سری لنکن سرزمین پر سیریزنہیں جیت سکی ہے،کپتان مصباح پر امید ہیں کہ اس بار نتیجہ پاکستان کے حق میں ہوگا،دوسری جانب ہوم ٹیم بھی پہلے معرکے کی تیاری کیلئے دو دن خوب پریکٹس کرے گی،کوچ وقار یونس کا کہنا ہے کہ وارم اپ میچ میں بیٹسمینوں کو پریکٹس کا اچھا موقع مل گیا۔

(جاری ہے)

اگلے تین دن کے دوران ہم گال انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں مقامی موسم ماحول اور وکٹوں سے ہم آہنگ ہونے کی بھرپور کوشش کریں گے۔ ہماری بیٹنگ کافی تجربہ کار اور مضبوط ہے۔ بولنگ اورفیلڈنگ کو بہتر بنانے کے لئے مشقیں کی جائیں گی۔ وارم اپ میچ میں ذوالفقاربابر اور یاسر شاہ کی اچھی کارکردگی حوصلہ افزا ہے۔ محمد حفیظ سمیت ہمارا اسپن اٹیک میزبان ٹیم کیلئے آسان نہیں ہوگا۔ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹیسٹ بدھ سے گال میں شروع ہوگا۔

متعلقہ عنوان :