بین الاقوامی این جی او ’سیو دی چلڈرن‘ کی بندش کا فیصلہ موخر،وزارت داخلہ نے بین الاقوامی این جی او سیو دی چلڈرن کی بندش سے متعلق نیا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، بندش کا فیصلہ موخر

اتوار 14 جون 2015 19:04

بین الاقوامی این جی او ’سیو دی چلڈرن‘ کی بندش کا فیصلہ موخر،وزارت ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔14جون۔2015ء) بین الاقوامی تنظیم سیو دی چلڈرن کے پاکستان میں دوبارہ کام شروع کرنے کے لئے دباؤ بڑھا تو حکومت نے اس کے سامنے سرِ تسلیمِ خم کر دیا۔ این جی او کے افسروں نے مختلف سیاست دانوں اور بیورکریٹس سے رابطے کئے جس کے بعد وزارت داخلہ نے نیا نوٹیفکیشن جاری کیا جس میں سیو دی چلڈرن کی بندش کے حکم کو تاحکم ثانی موخر کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

خیال رہے کہ اس سے پہلے وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے بلند و بانگ دعوے کرتے ہوئے کہا تھا کہ این جی او پر پابندی اس لئے عائد کی گئی کیونکہ وہ حکومتِ پاکستان کی جانب سے مجوزہ دائرہ کار سے باہر کام کر رہی تھی۔ وفاقی وزیر داخلہ کے مطابق اس پابندی سے پاکستان میں کام کرنے والی این جی اوز اور عالمی دنیا کو پیغام دیا کہ پاکستان کی قومی سلامتی پر کسی صورت سمجھوتا نہیں کیا جائے گا۔ وزارت داخلہ کے نئے نوٹیفکیشن نے لوگوں کے ذہنوں میں سوال پیدا کردیا ہے کہ یہ کس قسم کا سمجھوتا ہوا ہے کہ راتوں رات این جی او کی بندش کا حکم نامہ روک دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :